ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چیف جسٹس آف انڈیا کاچھلکادرد،کہا ”سرکار بھی ججوں کو بدنام کرنے میں مصروف“

چیف جسٹس آف انڈیا کاچھلکادرد،کہا ”سرکار بھی ججوں کو بدنام کرنے میں مصروف“

Sun, 10 Apr 2022 11:42:40    S.O. News Service

نئی دہلی، 10؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی)چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمن نے کہا ہے کہ اب حکومت نے بھی ججوں کو بدنام کرنا شروع کر دیا ہے! انہوں نے کہا کہ یہ نیا ٹرینڈ شروع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے۔سی جے آئی این وی رمن نے یہ تبصرہ چھتیس گڑھ میں سابق آئی آر ایس افسر اور سابق وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری امن کمار سنگھ کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کے ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے کے بعد آیا ہے۔ اس کیلئے سپریم کورٹ میں دو درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ ان میں سے ایک درخواست چھتیس گڑھ حکومت نے دائر کی گئی ہے۔ سماعت کے دوران، سی جے آئی نے دونوں وکلا کی طرف سے پیش کردہ دلائل پر سخت تبصرہ کیا۔کیس کی سماعت کے دوران یہ معاملہ سابق آئی آر ایس افسر اور سابق وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری امن کمار سنگھ سے متعلق ہے۔ ان کے خلاف غیر متناسب اثاثوں کے کیس میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ہائی کورٹ میں معاملے کی سماعت ہوئی تو عدالت نے ایف آئی آر کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے منسوخ کرنے کا حکم دیا۔ہائی کورٹ کے اسی فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے، ایک عرضی گزار کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ سدھارتھ دیو نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی دلیل یہ ہے کہ الزام امکان پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شکایت کی گئی تھی، اور ابتدائی انکوائری کے مرحلے پر رٹ پٹیشن دائر کی گئی تھی۔لائیو لا کی رپورٹ کے مطابق دیو کی دلیل پر سی جے آئی این وی رمن نے تبصرہ کیاکہ آپ جو بھی لڑائی لڑیں، وہ ٹھیک ہے،لیکن عدالتوں کو بدنام کرنے کی کوشش نہ کریں۔ میں اس عدالت میں بھی دیکھ رہا ہوں، یہ ایک نیا رجحان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل راکیش دویدی نے کہا کہ وہ اس بات پر بالکل دباؤ نہیں ڈال رہے ہیں۔

اس پر سی جے آئی نے زور دے کر کہاکہ نہیں، ہم ہر روز دیکھ رہے ہیں۔ آپ ایک سینئر وکیل ہیں، آپ نے اسے ہم سے زیادہ دیکھا ہے۔ یہ نیا ٹرینڈ ہے، حکومت نے ججز کو بدنام کرنا شروع کر دیا، یہ بدقسمتی ہے۔اس پر سینئر ایڈوکیٹ دیو نے کہا کہ انہوں نے اس کیس میں کسی کی شبیہ کو داغدار نہیں کی ہے۔ انہوں نے دلیل دی کہ وہ اس رجحان کو نہیں دیکھ رہے ہیں اور دلیل دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس میں کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہے۔

 


Share: